جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

ثانیہ

لاہور: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں۔

پاکستانی ڈرامے اپنے معیار اور حقیقی کہانیوں کے باعث دنیا بھر میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ بھارتی عوام بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح ہے۔

پاکستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں جو آج کل پاکستانی ڈراما سیریل ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ دیکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے کیا کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں کیمومائل چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں، انہوں نے اسٹوری میں لکھا بیٹے کو سلانے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور ’’میرا دل میرا دشمن‘‘۔

متعلقہ خبریں