جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ثانیہ مرزا نے بھی پاکستان ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا

ثانیہ

دبئی: شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستان ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا، قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کیا۔

آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم نے بھارت کیساتھ میچ کیلئے حکمت عملی طے کرلی

خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں