جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ثانیہ

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر شعیب ملک کے بغیر بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا ان دنوں بیٹے اذہان، والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ثانیہ نے بیٹے کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور ویڈیو کے کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں بہترین وقت گزرا، اللہ ہمیں بار بار بلائے، انشاءاللہ، ہر چیز کے لیے الحمداللہ، یا رب تیرا شکر ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی الوداعی پارٹی میں شوہر کے بغیر شرکت ، مداح پریشان و حیران

ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر متعدد صارفین شعیب کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں