جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ثانیہ مرزا نے کھانا پکانے کی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کو کھری کھری سنادی

ثانیہ مرزا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں برس پڑیں۔

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کر چکے؟’۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ یہ مہلک کورونا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں