جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سانحہ بلدیہ فیکٹری؛ سعید غنی اور فیصل سبزواری آپس میں الجھ پڑے

بلدیہ

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹوئٹر پر ترجمان ایم کیو ایم کا بیان پوسٹ کیا کہ ‘سانحہ بلدیہ کیس میں رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی کی بریت ثابت کرتی ہے کہ اس کیس سے ایم کیوایم پاکستان کا کوئی تعلق نہیں’۔

اس پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر محنت و تعلیم سعید غنی نے سوال کیا کہ ‘‏یہ بھی بتا دیں حماد صدیقی کون ہیں، بھولا اور چریا کون ہیں ؟ رؤف صدیقی کا نام آگ لگانے اور لگوانے والوں میں تو تھا ہی نہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری، 8 سال بعد دہشت گردی ثابت، رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 بار سزائے موت کا حکم

سعید غنی کو جواب دیتے ہوئے فیصل سبزواری نے اعتراف کیا کہ ‘یہ تینوں سانحے کے وقت ایم کیو ایم سے وابستہ تھے، ویسے آپ کی حکومت نے اس سانحے کی تین کے قریب جے آئی ٹی کیوں بنائیں ؟ اورپہلی 2 جے آئی ٹی کیا کہہ رہی تھیں؟ وہ غلط تھیں تو ان افسران کے ساتھ کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟اور ہاں عذیر بلوچ، ظفر بلوچ وغیرہ صدر اور وزیر اعلیٰ کو جانتے بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں