جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

سارہ

کراچی: پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اور انڈسٹری میں تنازعات سے دور رہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔

اداکارہ سے ایک ٹی وی شوکے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔

سارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفر بھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرادی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اور نہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

اداکارہ نے ’دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں