جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سارہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

سارہ

کراچی: معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی ہے۔

سارہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فلک نے جب پروپوز کیا تو میں نے شادی سے انکار کردیا تھا: سارہ خان

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انسٹاگرام پر گلوکاروماڈل فلک شبیر نے اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ شاید فلک شبیر اور سارہ خان کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تاہم دونوں میں سے کسی نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں