جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سردار یار محمد، جام کمال کے خلاف متحرک، ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں تیز

ان ہاؤس تبدیلی کے لئے

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف متحرک ہوگئے۔

آباد میں سردار یار محمد رند کے رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو اور پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور ان ہاؤس تبدیلی کے لئے آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی بلوچستان کا سریاب روڈ پر پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور پی ٹی آئی اور بی اے پی کے ناراض ارکان پر مشتمل اجلاس بلانے پر مشاورت کی۔

متعلقہ خبریں