جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

صارم اختر کی وائرل ہونے والی تصویر میم میوزیم کا حصہ بن گئی

صارم

پاکستانی صارم اختر کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصویر اب ہانگ کانگ کے میوزیم کا حصہ بن گئی ہے۔

صارم اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یوٹیوب پر موجود ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور بتایا کہ آپ مجھے اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

ان کی یہ وائرل تصویر مایوس کن مداح کے نام سے آویزاں کی گئی جس پر ان کا نام بھی درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تصویر دیکھ کر آپ کی عقل دنگ رہ جائیگی!

خیال رہے کہ صارم اختر کی یہ یادگار تصویر 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ میں اس وقت لی گئی تھی جب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے وہاب ریاض کی بال پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں