سرفراز احمد کے سوئے نصیب جاگنے کے امکان

کراچی:سابق کپتان سرفراز احمد کے سوئے نصیب جاگنے کے امکان نظر آرہے ہیں۔

سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ٹیم میں واپسی کے امکانات نظر آرہے ہیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ ہوگئے۔

وکٹ کیپرنگ کرتے وقت گیند محمد رضوان کی انگلی پر لگی جس وجہ سے وہ کیپرنگ نہیں کرسکے، ان کے بدلے عاجزی طور پر عابد علی وکٹ کیپرنگ کررہے تھے۔

محمد رضوان کی انجری کو مد نظر رکھتے ہوئے مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر رضوان فٹ نہ ہوسکے تو کیپرنگ کے لئے سرفراز احمد کو طلب کیا جائے گا۔