جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمےداری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا اور کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمےداری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور نئے پاکستان میں صارفین کو ان کے جائز حقوق دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے صوبے بھرمیں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا جا چکا ہے جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں