جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

صارفین کو جس کا انتظار تھا واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لئے وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا انہیں کافی عرصے سے انتظار تھا۔

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش پر کافی عرصے سے کام جاری ہے اور کمپنی کی خواہش تھی کہ اس فیچر کو مکمل کر کے جلد از جلد متعارف کرایا جائے تاکہ صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر کام کرنے میں مدد دینے والے فیچر کو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.20.196.8 کا حصہ بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اکاؤنٹ جو مختلف ڈیوائسز پر کھولا جائے گا اُس کے لیے صارف کو لاگ ان کوڈ کی سہولت دی گئی ہے جبکہ اس کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا گیا ہے۔

نئے فیچر کی مدد سے صارفین کو دیگر ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہوئے بغیر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دوسری جگہ لاگ ان کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کئی اور زبردست فیچرز متعارف کرنے کا اعلان

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر جلد ہی عام صارفین بھی اس کو استعمال کرسکیں گے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفور کے مطابق بیک وقت چار ڈیوائسز میں ایک ہی اکاؤنٹ کو لاگ ان کیا جاسکتا ہے، ایپ کے اوپر دائیں طرف موجود آپشن کو کلک کر کے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں