جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ سری لنکا میں سرفراز احمد کو موقع ملنا چاہیے تھا: شاہد آفریدی

سری لنکا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے دورے کے دوران سرفراز احمد کو اسکواڈ میں موقع ملنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں اگر کسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو کھلاڑیوں کو تیار ہونا چاہیے، اس طرح پلئیر صلاحتیں دکھانے پر مجبور ہوتا ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں میں محمد رضوان نے 0، 19، 40، 24 اور 37 رنز بنائے ہیں، ان کی فارم خراب چل رہی ہے انہیں کچھ وقت آرام کروانا چاہیے تاکہ وہ بہترین کم بیک کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

انہوں نے کہا کہ اگر محمد رضوان پرفارم نہیں کر رہے ہیں تو شاید سرفراز احمد کو سری لنکا کے دورے میں موقع دیا جاسکتا تھا، بنچ جتنا مضبوط ہوگا، کھلاڑی اپنی کارکردگی کے بارے میں اتنا ہی محتاط ہوگا۔

متعلقہ خبریں