جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سرگودھا : لاپتہ خاتون کی دو بچوں سمیت پھندا لگی لاش برآمد

لاپتہ خاتون

سرگودھا : لاپتہ خاتون کی دو بچوں سمیت پھندا لگی لاش برآمد کرلی گئی۔

سرگودھا کے یوسف پارک سے دو روز قبل بچوں سمیت لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش بند گھر سے برآمد کرلی گئی ہے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : 13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق بچوں اور ماں کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا، تینوں مقتولین کے گلے میں کپڑے کا پھندا تھا، جبکہ انہیں اغواء کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

لاشوں کی شناخت چالیس سالہ نسرین، دس سالہ ارم اور ڈیڑھ سالہ احمد رضا کے نام سے ہوگئی ہے۔ دو روز قبل چالیس سالہ نسرین اپنی بھابھی کے ساتھ کپڑے خریدنے بازار گئی تھی، نسرین چار بچوں کی ماں اور پٹھان کالونی کی رہائشی تھی۔

متعلقہ خبریں