جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سسی پلیجو نے مراد سعید کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا

سسی پلیجو نے

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے مراد سعید کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے سے حقائق اور سچائی چھپائی نہیں جا سکتی۔

سینیٹر سسی پلیجو نے مراد سعید کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید ہر وقت جھوٹوں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، حکومتی وزراء کے جھوٹ بولنے سے حقائق اور سچائی چھپائی نہیں جا سکتی۔ سندھ اور پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر مرہم کیوں نہیں رکھ سکی؟ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے واضح ہو رہا ہے کہ کٹھ پتلی کی حکومت کے جانے کا وقت ہو چکا ہے۔ مراد سعید اور دوسرے ترجمان بتائیں کہ سندھ کے این ایف سی سے شیئر کیوں کاٹا؟

یہ بھی پڑھیں : مراد علی شاہ نے آصف زرداری کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی : مراد سعید

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں سے جھوٹے ہمدردی دکھانے کی بجائے اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوششوں کا جواب دیں۔ مراد سعید بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کے آفس کو کیوں بند کیا گیا ہے؟ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگر حق اور سچ کے مطابق آیا تو نااہل ٹیم کو گھر جانا ہوگا۔

سسی پلیجو نے کہا کہ جتنا وقت وزیراعظم اور وزراء اپوزیشن کے خلاف بیانات پر لگاتے ہیں، اتنا وقت کشمیر پر لگاتے تو آج پاکستان کا کیس مضبوط ہوتا۔ تحریک انصاف کی حکومت پر مایوسی کا عالم چھایا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں