جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این سی او سی کو 12 سے 18 سال عمر کے طلباء کی کورونا ویکسینیشن پر اطمینان

12 سے 18 سال

اسلام آباد : این سی او سی حکام نے 12 سے 18 سال عمر کے طلباء کی کورونا ویکسینیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں جاری ماس کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی کرپشن پنجاب کا ہاتھوں رشوت لیتے کرپٹ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

این سی او سی نے 12 سے 18 سال عمر کے طلباء کی کورونا ویکسینیشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور ویکسینیشن کیلئے اسکولز انتظامیہ اور والدین تک رسائی پر زور دیا۔

حکام نے ویکسینیشن کی اہل آبادی کو ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کورونا کیسز کی شرح میں کمی پر اسٹیک ہولڈز کی کاوشوں کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں