جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تیل کی پیداوار پر شدید اختلافات

تیل کی

دبئی : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل کی پیداوار پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

سعودی عرب روسی حمایت کے ساتھ تیل کی پیداوار میں یومیہ چار لاکھ بیرل کے اضافے کا خواہاں ہے۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہا ہے۔

دونوں تیل پیدا کرنے والے ممالک میں مفاہمت نہ ہوئی تو کچے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ اختلاف، تیل برآمد کرنے والے ملکوں کو نئے بحران سے دوچار کر سکتا ہے۔

سعودی عرب کے توانائی کے وزير امیر عبد العزیز بن سلمان نے بلومبرگ سے بات چیت میں کہا کہ پوری تنظیم کے مقابلے میں ایک ملک کھڑا ہو گیا ہے اور یہ میرے لئے بہت افسوس ناک ہے مگر حقیقت یہی ہے ۔ اس رکن کو مفاہمت کے لئے تھوڑی سی عقل مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت نے عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

دوسری طرف یو اے ای کے توانائی کے وزير نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جتنی قربانی دی ہے اور جتنا صبر کیا ہے، اب اس سے زيادہ قربانی اور صبر کی توقع رکھنا عقل مندی نہيں ہے۔

شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کسی نتیجے پر نہ پہنچے تو حالات کو سنبھالنے کے لئے وائٹ ہاؤس بھی مداخلت کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں