جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب نے لبنان سے تعلقات توڑ لیئے، لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

لبنانی سفیر کو ملک

ریاض : سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات روک دیں، لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا۔

سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اطلاعات کی جانب سے یمن جنگ سے متعلق بیان دینے پر احتجاجاً ریاض میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود اپنے سفیر کو بھی وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی امداد ہمارے لیے بہت اہم ہے، جس کا آئی ایم ایف کے ساتھ تعلق نہیں : مشیر خزانہ

سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے مُملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کے پیش نظر لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں