جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس :سعودی عرب میں پہلی موت کی تصدیق

تصدیق

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملک میں اب تک 767افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعلی نے منگل کو مدینہ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

یدنہ کے ہیلتھ ایمرجنسی روم میں غیرملکی مریض کی حالت تیزی سے خراب ہوتی جا رہی تھی اور وہ پیر کی رات انتقال کر گئے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو ایک دن میں 205افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی

جس سے ملک میں وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 767 ہو چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ 8 ماہ بعد رہا

وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہب نے کہا کہ کرفیو کے پہلے دن ملک بھر میں اس پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کا پھلاؤ روکنے کے لیے

گزشتہ روز کو ملک بھر میں 21 دن کے لیے شام 7بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھ جس کا اطلاق پیر سے ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں