جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سعودی عرب میں گاڑیوں کے لیے منفرد ‘لوگو’ والی نئی نمبر پلیٹ متعارف

لوگو

رپورٹ کے مطابق نئی پلیٹ پر انگریزی اور عربی میں نمبرز لکھے ہیں جبکہ حروف اور نمبروں کے درمیان منفرد ’لوگو‘ بنا ہوا ہے خیال رہے کہ سعودی کابینہ نے گاڑیوں کے نظام کے حوالے سے قانون میں نئی شق کا اضافہ کیا تھا

جس کے بعد مملکت میں نئی نمبر پلیٹ کا اقدام سامنے آیا۔ منفرد لوگو والی نمبر پلیٹ کی فیس 800 ریال ہوگی جبکہ یہ فیس صرف ایک بار نمبر پلیٹ کے اجرا کے وقت وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں:چنگچی رکشوں کے حوالے سے حکومتِ سندھ کی نئی پالیسی

اس ضمن میں سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئے روز نئی پلیٹ کا سلسلہ آجاتا ہے۔ کسی نے مذاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے منفرد نمبر پلیٹ کی ضرورت نہیں کیوں کہ میں خود منفرد ہوں۔

متعلقہ خبریں