جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ایپل انڈیپینڈینٹ ریپیئر پروگرام میں اب سعودی عرب بھی شامل

سعودی عرب

اس اقدام کے ذریعے سعودی عرب کے فروخت کنندگان معروف آئی فون سمیت اپنی مصنوعات کی ریپیئر کی خدمات بھی پیش کرسکیں گے

 

اس وقت ایپل ریپیئر کا پروگرام کینیڈا، امریکا اور یورپ میں تقریباً ایک ہزار 500 پروائیڈرز کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے

امریکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے پروگرام کا اب سعودی عرب بھی حصہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:ایپل کا نایاب کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

اسی حوالے سے جرمنی میں پرو ریپیئر جی ایم بی ایچ کے پروجیکٹ منیجر نیلز ویبر کا کہنا ہے کہ پروگرام ہمارے اور صارفین دونوں کے لیے مثبت رہا، وبا کے دوران پارٹس تک قابل اعتماد رسائی نے معیار کو بڑھایا۔

گذشتہ ہفتے اس پروگرام میں سعودی عرب، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا گیا تھا جبکہ عنقریب دیگر ممالک کو بھی شامل کرلیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں