حوثی باغیوں کا تیل کے پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرونز سے حملہ

ریاض : حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل کی پائپ لائن کے دو پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرونز سے حملہ کردیا ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی مشرقی اورمغربی تیل کی پائپ لائن کے دو پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرونز سے حملہ کردیا ہے، حوثی باغیوں نے 7 ڈرونز کے ذریعے تنصیبات کو نشانہ بنایا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خالد الفالح کے حوالے سے بتایا کہ ڈرون حملوں کا نشانہ تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی سعودی صوبے سے گزرنے والی پائپ لائن تھی۔

سعودی وزیر تیل خالد الفالح کے مطابق ایک مقام پر ڈرون گرنے سے آگ بھی بھڑک اٹھی، حملوں کے بعد پائپ لائنوں سے تیل کی ترسیل وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔

دوسری طرف حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا، المصیرہ ٹیلی وژن کی رپورٹ کے مطابق سات ڈرونز کے ذریعے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔