جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات کا اعلان وقتی طور پر رک گیا : اسرائیلیٰ جریدہ

تعلقات کا اعلان وقتی طور پر

تل ابیب : اسرائیلی جریدے کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات کا اعلان وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

اسرائیلی جریدے دی یروشلم پوسٹ نے اسرائیل وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی لابی اسرائیل کے ساتھ بہترین تعلقات کے لیئے کوشش کررہی ہے، جس کے لیئے جو بائیڈن کی نئی حکومت کا انتظار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے : نیو یارک ٹائمز

جریدے کے مطابق سعودی عرب ٹرمپ کے الیکشن ہارنے کے بعد جو جائیڈن سے بہترین تعلقات کے لیئے اسرائیل کارڈ استعمال کررہا ہے، اس لیئے دونوں ممالک کے درمیان بہتر ماحول کے لیئے تاخیر کی جارہی ہے، اسرائیل سے باضابطہ تعلقات کا اعلان وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

مائیک پومپیو کی موجودگی میں اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے، جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں