جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب کی فلسطین پر پالیسی جو کل تھی، وہی آج بھی ہے اور رہے گی : سعودی وزیر خارجہ

وہی آج بھی ہے

ریاض : سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کی جو پالیسی کل تھی وہی آج ہے اور کل بھی رہے گی۔

سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے، جب اسرائیلی اور فلسطینی کسی حل پر متفق ہوجائیں گے، تب تک اسرائیل سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل یا امریکہ نے حملے کی غلطی کی تو پھر پچھتانے کا وقت بھی نہیں بچے گا : ایرانی وزارت خارجہ

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی جو پالیسی کل تھی وہی آج ہے اور وہی کل بھی رہے گی۔ اس بات کی کوئی حقیقت نہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیلی ملاقات کی اسکیمیں بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں