جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان کو جدہ اور مدینہ میں پرواز لانے کی اجازت دے دی

سعودی سول ایوی ایشن

ریاض: سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان ایئرلائن کو 3 دن کی خصوصی رعایت دیتے ہوئے اٹھارہ مارچ تک پاکستانیوں کو واپس لے جانے کی اجازت دے دی۔

سی اے اے نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ میں پرواز لانے کی اجازت دے دی۔ سعودی حکومت کی رضامندی کے بعد اب پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔

یاد رہے سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب سے واپس جانے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں