جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد




سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ان کے شاندار استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔سعودی شاہی مہمان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے اسلام آباد شہر کی مختلف سڑکوں پر خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ۔جن پر استقبالی کلمات اور دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ تعلقات کے کلمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ جب پاکستانی کی حدود میں داخل ہوا تو جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں سعودی ولی عہد کے طیارے کو پروٹوکول دیا ۔ایئرپورٹ پر اترتے ہی سعودی ولی عہد کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گی اور وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئرپورٹ پر سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال بھی کیا ۔سعودی وفد کو5 تہوں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم بھی کی گی۔



اس کے ساتھ ساتھ سعودی ولی عہد کے ذاتی استعمال کی اشیاء کے 80 کنٹینرز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ذاتی استعمال کے لیے کچھ گاڑیاں سعودی عرب سے بھی پاکستان پہنچائی گئی۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی سعودی وزیر برائے توانائی سے ملاقات ہوئی۔ سعودی وزیر برائے توانائی خالدآلفلاح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں سرمایہ کاری کے وسیع منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔۔







متعلقہ خبریں