جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی شہزادہ نواف بن سعد انتقال کرگئے

نواف بن سعد

ریاض: سعودی شہزادہ نواف بن سعد بن مسعود بن عبدالعزیز رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  سعودی شہزادہ نواف بن سعد بن مسعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے،

سعودی ایوان شاہی نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ متوفی شہزادے کی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر اتفاق

شہزادے کے انتقال سے متعلق شاہی خاندان کی جانب سے کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے تھے،  وہ بیرون ملک میں مقیم تھے۔

اس سے قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے تھے،

شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں