جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 5 سال سے زائد قید کی سزا

کو 5

ریاض : سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن کو 5 سال سے زائد قید کی سزا سنادی گئی۔

سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن 31 سالہ لجين الہذلول کو 5 سال، 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سعودی عرب کو مزید 3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی

عدالتی فیصلے کے مطابق خاتون مملکت کے تشخص کو نقصان پہنچانے اور اس میں تبدیلی کے لئے احتجاج کرنے، غیر ملکی ایجنڈے کی پیروی کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو اکسانے جیسے جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔

31 سالہ خاتون 30 دنوں کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہیں، تاہم ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے تحریری متن کا انتظار ہے، جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں