جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی عرب میں عیدالفطر روائتی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ریاض: سعودی عرب میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ کے قریبی علاقے میں سعودی شہریوں نےروایتی رقص کیا۔

سعودی شہری عیدکی نمازکے بعد معروف روایتی رقص ” دارہ ” کی تقریب کا اہتمام کرتےہیں، جس میں عرب تہذیب کے قدیم رنگ بھی نمایاں ہوتے ہیں۔

” دارہ ” میں لوگوں کی بڑی تعداد تلواریں اور قدیم بندوقیں اٹھاکر رقص کرتے ہیں اور مل کرعیدالفطرکی خوشیوں کو دو بالا کرتے ہیں، ” دارہ ”  رقص کا سلسلہ چاردن جاری رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں