کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سینکڑوں جانیں داؤ پر لگادیں

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، سینکڑوں جانیں داؤ پر لگا دیں

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خلاف قانون، زیر تعمیر بلند عمارتوں میں تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں نے رشوت کے عیوض تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی۔

مختلف علاقوں میں ایس بی سی اے کی ناک کے نیچے ڈپارٹمنٹل اسٹورز، بینک، کوچنگ سینٹرز زیرتعمیرعمارتوں میں موجود ہیں اور اتھارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ایس بی سی اے قوانین کے مطابق کسی بھی زیر تعمیر عمارت میں رہائش یا تجارتی سرگرمی شروع نہیں کی جاسکتی ہیں۔

رابطہ کرنے پر ترجمان ایس بی سی اے نے ہر دفعہ کی طرح آپریشن کرنے کا لولی پاپ دے دیا ہے۔