جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا 8 اپریل کو لانگ مارچ کا اعلان

لانگ

اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور تاجر رہنماؤں نے سکولوں کی بندش اور لاک ڈاون کیخلاف 8 اپریل کو لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور تاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن ملک ابرارحسین نے کہا کہ دنیا میں کاروبار زندگی معطل ہونے کے بعد تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں،،پاکستان میں سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ این سی او سی کو بھیجنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 16 لاکھ اساتذہ بے روزگار ہو رہے ہیں، بچوں کی تعلیمی بنیادیں کمزور ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 31 تاریخ کو شفقت محمود ہی تختی پر تختہ سیاہ لگانے کا اعلان کیا تھا، 8 اپریل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاجر برادری، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور وکلا مل کر لانگ مارچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں