جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دوسری پاک افریقہ کانفرنس، 115 کاروباری وفود کی شرکت، رزاق داؤد نائیجیریا روانہ

نائیجیریا روانہ

اسلام آباد : مشیر تجارت دوسری پاک افریقہ کانفرنس میں شرکت کے لیئے نائیجیریا روانہ ہوگئے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد دورہ نائیجیریا پر روانہ ہوگئے ہیں، جس کے دوران دوسری پاک افریقہ کانفرنس میں اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اور نمائش میں پاکستان سے 115 کاروباری وفود شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے مشیر پر فرد جرم عائد

وزارت تجارت کے مطابق ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ، خوراک اور سبزیوں کی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ آئی ٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش میں پیش کرینگی۔ کانفرنس اور نمائش کا اہتمام وزارت تجارت کی طرف سے لک افریقہ پالیسی کے تحت کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں