جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان

راولپنڈی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے، دوسرے میچ قومی ٹیم نے زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

کپتان بابراعظم اورحیدر علی نے شاندار نصف سنچریاں کیں، قومی ٹیم نے 135 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

فخر زمان دوسرے میچ میں بھی پرفارم نہیں کرسکے، حیدرعلی نے ناقابل شکست 66 رنز بنائے، بابراعظم 51 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے تھے، زمبابوے کے ریان برل 32، ویسلے مدھی ویر 24 اور ایلٹن چگمبرا 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں شکست دیدی

راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دوسری اننگز میں گیند بیٹ پر اچھا آتا ہے اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں