جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی پاکستان

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 140 رنزبنائے۔

بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی محمد حفیظ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی اور حسن علی 12,12 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر

141 رنزکا ہدف جنوبی افریقا نے14ویں اوورمیں باآسانی حاصل کرلیا، میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 54 رنزکی اننگزکھیلی جب کہ ہینرخ کلاسین 36اور جارج لینڈا 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کے عثمان قادر نے 2 اور حسن علی اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، فخرزمان کی جگہ شرجیل خان اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں