جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دوسرا ٹیسٹ؛ پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر268 رنز بنالئے

ٹاس جیت کر

ہرارے: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر268 رنز بنالئے۔

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بلے باز عابد علی شاندار سنچری بناتے ہوئے 118 رنز بنائے جبکہ تجربے کار بلے باز اظہر علی نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 126 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راؤنڈر ہے: بابر اعظم

کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کوئی کارکردگی نہ دکھاسکے، فوادعالم 5، عمران بٹ اور بابر اعظم نے 2، 2 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دیدی تھی۔

متعلقہ خبریں