جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دوسرا ٹیسٹ؛ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

سری لنکا

گال: سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 97 کے مجموعے پر امام الحق 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: قومی کرکٹرز کے سری لنکا کے ساحل پر سیر سپاٹے

فواد عالم ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور آغا سلمان 4 رنز بان کر پویلین لوٹے، یاسر شاہ 27 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بنے اور نسیم شاہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

متعلقہ خبریں