جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خفیہ بیلٹ سے اپوزیشن کو ووٹ خریدنے کا موقع فراہم ہوگا : فیصل جاوید

خفیہ بیلٹ سے اپوزیشن

اسلام آباد : فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ خفیہ بیلٹ سے اپوزیشن کو ووٹ خریدنے کا موقع فراہم ہوگا۔

رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں ہر سطح پر کرپشن ہو۔ خفیہ بیلٹ سے اپوزیشن کو ووٹ خریدنے کا موقع فراہم ہوگا۔ عمران خان سینیٹ انتخابات میں شفافیت چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدارتی ریفرنس : سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ شفافیت کے بغیر جمہوریت کی ترجمانی نہیں ہوسکتی۔  وزیراعظم ان کو مزید ووٹ کی خریدو فروخت نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعظم ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ بدعنوان عناصر نے کرپشن کے پیسے سے دنیا میں جائیدادیں بنائیں۔

متعلقہ خبریں