جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سیکریٹری آصف باجوہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکریٹری آصف باجوہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہیں سابق سیکریٹری شہباز سینیئر کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد اس عہدے پر مقررکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپئن آصف باجوہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکریٹری کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی دفتر آمد پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر ریٹائرڈ جاوید منج، سابق اولمپیئن ملک شفقت، محمد یعقوب اور خاور جاوید سمیت پی ایف ایف کے عملے نے استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ آصف باجوہ آج پی ایچ ایف ہیڈ آفس لاہور میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق سیکرٹری شہبازسینئر نے دعوہ کیا تھا کہ ہو اپنے استعفے سے لاعلم تھے، صدر نے بتائے بغیر انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکر نے اپنا بندہ لانے کے لیئے انھیں عہدے سے ہٹایا ہے۔

متعلقہ خبریں