جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144، کہیں عملدرآمد، کہیں خلاف ورزی

راولپنڈی اور اسلام آباد

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لیے انتظامیہ بھی سرگرم ہے، کہیں دفعہ 144 پر عملدرآمد ہورہا ہے تو کہیں خلاف ورزی جاری ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہروں میں متعدد مقامات پر پولیس اور فوج کی جانب سے چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ عوام کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

سڑکوں پر آنے والے افراد کو چیک کیا جا رہا ہے اور غیر ضروری طور پر باہر آنے والوں کے چالان کیے جا رہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد سے راولپنڈی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ راولپنڈی سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد جانے نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ سو چھ ہوگئی

فیض آباد کا کنٹرول پولیس اور فوج نے کے سپرد ہے۔ جڑواں شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

انتظامیہ کے تمام تر اقدامات کے باوجود شہر میں متعدد مقامات پر بھکاری اور جھگیوں والے گاہے بہ گاہے نظر آ رہے ہیں۔ ان افراد کے پاس نہ تو حفاظتی سامان ہے اور نہ ہی یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے نظر آتے ہیں۔ سڑکوں پر موجود شہریوں سے بھیک مانگتے ہوئے یہ گدا گر وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

دوسری طرف شہریوں کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیریں اختیار نہیں کی جارہی ہیں، بعض علاقوں میں نوجوان اور بچے کرکٹ کھیلنے میں مصروف نظر آئے۔

متعلقہ خبریں