جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان پر سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان کو مدعو نہ کیا گیا، منیر اکرم کا احتجاج

پاکستان کو مدعو

نیو یارک : منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی، سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیو یارک میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان مسئلے پر ماضی کو بھلا کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے : معید یوسف

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بہت سے مسلح گروہ افغانستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور امن کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی۔ سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں افغانستان کے نمائندے کو تقریر کرنے کی اجازت دی گئی۔ پاکستان افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔

متعلقہ خبریں