جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

میانمار میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 18 افراد ہلاک

18 افراد ہلاک

نیپاٹاؤ : میانمار میں سیکورٹی فورسز نے جمہوریت کے لیئے مظاہرہ کرنے والے مزید 18 افراد کو ہلاک کردیا۔

میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے اور فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔ مظاہرین ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں۔ مظاہرین نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری، 9 افراد ہلاک

دوسری طرف میانمار کی فوج عالمی دباؤ کے باوجود احتجاج کرنے والوں پر براہ راست گولیاں برسا رہی ہے۔ تازہ جھٹرپوں میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربر کی گولی کا استعمال کیا، جس کے باعث مزید 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک 90 سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2100  سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں