جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد صدام ہلاک

آپریشن

اسپن وام: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد صدام مارا گیا۔

آئی ایس پی ار کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد صدام مارا گیا،مارا جانے والا دہشت گرد صدام بارودی سرنگیں بنانے کا ماہرتھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد صدام ٹارگٹ کلنگ سمیت اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں