جی ٹی وی نیٹ ورک
خیبرپختونخواہ

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد کمانڈراشرف ہلاک

سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی : پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد کمانڈراشرف ہلاک کردیا ہے،

فورسز نے بویا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا، کالعدم تحریک طالبان کا ہلاک کمانڈر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا،

پشاور: پولیس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی

خفیہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈراشرف ہلاک پوگیا۔

ہلاک دہشتگرد اشرف کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر تھا۔ دہشت گرد اشرف ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں