جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد، ایک ایف سی اہلکار شہید

شمالی

کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونیوالے دہشت گرد تشدد، دہشت گردی،سویلینز اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا بہادر سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا۔ دہشتگردوں کے قبضے اسلحے اور بارود مواد کی بڑی مقدار برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی میڈیکل کالج میں قوت سماعت کی بحالی کے 200 کامیاب آپریشن پر تقریب کا انعقاد

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لئے پرعزم۔ بلوچستان میں سخت محنت اور قربانیوں سے حاصل کئے گئے امن و استحکام کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں