جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

آپریشن

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار ہوئے۔

آئی سی پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی چھتری تلے فروغ امن میں کردار کیلئے پر عزم ہیں: آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زاہد عرف کوچی کالعدم ٹی ٹی پی کا آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا، تینوں دہشت گرد میران شاہ کے مقامی نہیں ہیں، دہشت گردوں نے میران شاہ میں ایک گھر میں ٹھکانہ بنایا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں