جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک اور 1 جوان شہید

شمالی

اسپین وام: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس کے آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس نے کامیاب آپریشن کیا، آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورس نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی، دہشت گردوں نے خود کو فورس کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی فورسز کا جنوبی بلوچستان میں آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک

پاک فوج اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا اور دو جوان زخمی بھی ہوئے۔ شہید جوان صدام کی عمر ستائیس سال تھی اور وہ کرک کا رہائشی تھا۔

متعلقہ خبریں