جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد محفوظ بنادی، تمام نو گو ایریاز ختم، جدید نظام کی تنصیب

مغربی سرحد

اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے مغربی سرحد محفوظ ہوگئی، تمام نو گو ایریاز ختم اور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ  گائیں تباہ کردیں گئیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی سرحد کو محفوط بنانے کا مشن جاری ہے۔ قبائلی اضلاع میں آپریشنز کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں نے امن کی بحالی یقینی بنا دی۔

بارڈر پر حفاظتی باڑ امن اور پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے۔ خطے کی بدلتی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات جاری ہیں۔ سرحد پر باڑ کی تنصیب کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

بارڈر کے علاقے میں 834 میں سے 554 حفاظتی قلعوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایف سی کے 73 اضافی ونگز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سفیر کی بیٹی کا اغواء، دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا چاہتے ہیں : وزیر خارجہ

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 389 بڑے 839 چھوٹے پیمانے پر آپریشن کئے گئے۔  چھتالیس ہزار ، نو سو اٹھاسی مربع کلو میٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے واگزار کرایا گیا۔

آپریشن میں شدت پسندوں سے 430 ٹن دھماکہ خیر مواد برآمد کیا گیا، جسے 50 ہزار آئی ای ڈیز میں استعمال کیا جانا تھا۔ تمام نو گو ایریاز ختم اور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ  گائیں تباہ کر دی گئیں۔

2013 میں دہشت گردی کے نوے واقعات کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ پر آگئے۔ پاک افغان سرحد پر در اندازی روکنے اور مؤثر نگرانی کے لئے جدید نظام کی تنصیب بھی جاری ہے۔

تاجروں کی سہولت کے لئے 6 جدید بارڈر ٹرمنل بھی قائم کردیئے گئے۔ مغربی سرحد پر تمام غیر قانونی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں