جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہو گی : رانا ثناءاللہ

حملوں سے خوفزدہ نہیں

اسلام آباد : وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر پوری قوم دکھی ہے، بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید

انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر پوری قوم دکھی ہے۔ وطن کی خاطر جان دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہو گی، وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں