جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : ناکارہ اسلحہ اچانک چل گیا، سیکیورٹی گارڈ خود کو گولی مار ہلاک

گارڈ خود

کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نجی فلور کے اندر سیکیورٹی گارڈ نے خود کی جان لے لی۔ سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : سیکورٹی گارڈ کو قتل والا ملزم گرفتار

واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے رائفل قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وڈیو بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔۔ زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا، وہ چلتا نہیں تھا۔ آج وڈیو بناتے ہوئے اچانک چل گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی۔

متعلقہ خبریں