جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پشاور کی یونیورسٹیوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پشاور الرٹ

پشاور : تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ جامعہ پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، ایگری کلچر یونیورسٹی میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

پشاور دیر کالونی دھماکے کے بعد یونیورسٹیوں کے اندر ڈیپارٹمنٹل سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جامعات کے اندر ہر آنے اور جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہے۔ سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکہ : متاثرہ زبیریہ مدرسے میں تعلیم کا سلسلہ معطل، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

ترجمان اسلامیہ کالج یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی اور ایگری کلچر یونیورسٹی کے مطابق مانیٹرنگ کنٹرول روم سے پورے یونیورسٹی کی نگرانی کی جارہی ہے۔ طلبہ کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ تھریٹ الرٹ کے تحت سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں